• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شہریارخان کی صدارت میں پی سی بی کا سالانہ اجلاس آج ہوگا

Shaharyar Khan To Chair Annual Pcb Meeting In Lahore Today
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں بورڈ کی کارکردگی جانچنے کے ساتھ ساتھ بہترین کرکٹرز کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سابق کپتان مصباح الحق بھی شامل ہوں گے۔

پی سی بی کی تیسری سالانہ جنرل میٹنگ آج لاہور میں منعقد ہو گی۔ اجلاس کی صدارت چیرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے،اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور سبحان احمد سمیت ریجنز اور بورڈز کے عہدیداران بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں مصباح الحق اور یونس خان کو خاص طور پر مدعو کیا جائے گا، مصباح ا الحق کو ایوارڈ سے بھی نوازا جائیگا۔ سالانہ جنرل میٹنگ میں بہترین بولر، فیلڈر، وکٹ کیپر، بیٹسمین، کیوریٹر اور ریفری کے ایوارڈز دیے جائیں گے۔

اجلاس میں پی ایس ایل سمیت بورڈز کے تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ گزشتہ بجٹ کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں قومی سنیئر، جونیئر اور ویمن کرکٹ ٹیموں کیلئے فیوچر ٹور پروگرامز پیش کیے جائیں گے اور ساتھ ہی متعلقہ ایسوسی ایشنز کے الحاق کی درخواستوں پر بھی زیر بحث ہونگی۔
تازہ ترین