• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آج ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کا افتتاح کرینگے

Pm Nawaz To Inaugurate Sahiwal Coal Power Project
وزیراعظم آج ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کے 660میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کریں گے۔ کول پاور پروجیکٹ 660میگاواٹ کے2 پلانٹس پر مشتمل ہے۔

ساہیوال پاور پروجیکٹ پاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی منصوبوں میں شامل تھا۔ کول پاور پروجیکٹ 1320میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد 30مئی 2014کو رکھا تھا۔

ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کو قومی گرڈ سے پہلے سے منسلک کیا جاچکا ہے اور منصوبے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
تازہ ترین