سابق عالمی نمبر ون روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا کو راجرز کپ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی ہے۔
ڈوپنگ کے جرم میں 15 ماہ کی پابندی کے بعد ٹینس کورٹ میں قدم رکھنے والی ماریہ شیراپووا کو اگست میں ہونے والے راجرز کپ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی ہے۔
شراپووا کھیل میں واپسی کے بعد سے اب تک ڈبلیو ٹی اے ٹور کے3 ایونٹس میں وائلڈ کارڈ استعما ل کر چکی ہیں۔