• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض عناصر منفی تاثر عام کرکے مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں،آئی جی سندھ

Some Elements Want To Get General Interest By Spreading A Negative Impression Ig Sindh
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کسی پولیس افسر کو وزیر داخلہ سندھ کے اجلاس میں شرکت سے نہیں روکا ۔ایسا منفی تاثرعام کرکے بعض عناصر اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ آئی جی نے اجلاس میں شرکت سے پہلے پولیس افسران کو اجازت لینے کا کہا تھا ۔

نئے وزیر داخلہ سندھ کی آمد کے ساتھ ہی سندھ حکومت اور آئی جی سندھ تنازع میں شدت آ گئی ۔

ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی واضح الفاظ میں تصدیق سامنے آئی ہے کہ کسی پولیس آفیسر کو وزیرداخلہ سندھ کے اجلاس میں شرکت سے روکا نہیں گیا تاہم افسران متعلقہ ہیڈکوارٹرز سے باہرجانے کی اطلاع دفاتر میں نوٹ کرائیں۔

اطلاع نوٹ کرانااشد ضروری ہے ۔جب افسران سندھ کے دیگر اضلاع میں فرائض انجام دے رہے ہوں، یہ احکامات اعلیٰ حکام کی ہدایات کے عین مطابق ہیں،بدقسمتی سے کچھ غلط تاثر اس حوالے عام کیاجارہا ہے اورایسے تاثر عام کرنے کامقصد اپنا مفاد حاصل کرناہے۔

اس قبل یہ اطلاعات تھیں کہ آئی جی سندھ نے افسران کو وزیر داخلہ کے اجلاس میں اجازت کے بغیر شرکت سے روک دیا ہے اوراجلاس میں شرکت سے قبل تحریری اجازت لینے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔

آج صبح 11بجےصوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے اپنے دفتر میں رمضان میں سیکورٹی اقدامات سے متعلق صبوے بھر کے پولیس افسران کا اجلاس طلب کررکھاہے۔
تازہ ترین