• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیل آرم اسٹرانگ کےتاریخی بیگ کی نیلا می کا فیصلہ

Auction Of The Historical Bag Of Neil Armstrong
چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلاباز نیل آرم اسٹرانگ کا تاریخی بیگ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے انہوں نے 1969میں خلا سے زمین پر لائی گئی چاند کی مٹی کو رکھنے کے لئے استعمال کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیلامی سوتھ بے آکشن ہاؤس کے تحت نیو یارک میں کی جائے گی جس کے بارے میں ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ بیگ4ملین ڈالر میں فروخت ہوسکتاہے۔

سوتھ بے نیلامی گھر کی طرف سے انٹر نیٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق 20 جولائی کو نیل آرم اسٹرانگ کے چاند پر قدم رکھنے کی 48 ویں سالانہ یاد کے موقع پراس بیگ کو نیلامی میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گاجس سے حاصل کردہ رقم وقف اور وظائف پروگرام کے لئے خرچ کی جائے گی۔
تازہ ترین