• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دستی بم حملے میں ایس ایچ اوتھانہ لاچی افضل خان زخمی

Sho Lachi Afzal Khan Injured In Grenade Attack
کوہاٹ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران دستی بم حملے میں ایس ایچ اوتھانہ لاچی زخمی ہوگئے ۔

پولیس نے نواحی علاقہ سماری روڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی، جس کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کی جوابی کارروائی سے پولیس موبائل پر حملےمیں مطلوب دہشت گردانعام اللہ ماراگیا ،چند روز قبل حملے میں چار پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

مقابلے کے دوران دہشت گردوں نے د ستی بم سے حملہ بھی کیا، جس کی زد میں آکر ایس ایچ او تھانہ لاچی افضل خان زخمی ہوگئے۔
تازہ ترین