• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ ختم، بجلی کی قیمتیں کم کریں گے، نواز شریف

Electric Load Shading Crisis Will Be End Soon And Reduce Prices Nawaz Sharif
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2018ء کے بعد لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ہمارا ہدف صرف لوڈشیڈنگ ختم کرنا ہی نہیں،بجلی کی قیمتیں بھی کم کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 22ماہ میں اتنا بڑا منصوبہ مکمل کرنا بہت غیر معمولی کام ہے، یہ منصوبہ پنجاب اسپیڈ اور پی ایم ایل این اسپیڈ ہے،شہباز شریف آپ کو بہت مبارکباد آپ ہیرو ہیں۔

وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو بھی شاباش دی۔

انہوں نے کہا کہ 2019ء تک کراچی تاپشاور 6رویہ موٹر وے مکمل ہوجائے گی،یہاں روایت ہے کہ چار سال کے منصوبے چالیس سال میں بھی مکمل نہیں ہوتے،منصوبے مکمل نہیں ہوتے لاگت بڑھتی جاتی ہے، منصوبے مکمل ہوتے ہوتے آدھا پیسہ تو لوگ کھا جاتے ہیں۔

نوازشریف نے سوال کیا کہ پچھلے 5سالہ دور میں جو کرپشن دیکھی آپ نے اس پر کسی نے سوال کیا؟ ہماری حکومت کرپٹ ہوتی تو کیا اتنے منصوبے بنتے؟موٹروے منصوبہ میری ذات کے لیے نہیں پاکستانی قوم کے لیے ہے،کل کے بجٹ میں آپ سنیں گے کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ بے مثال ہوگا، ہم مخالفین کے رویے سے اپنا کام بند نہیں کریں گے بلکہ اور تیز کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الزامات کا جواب دینے کا قائل نہیں، ساری توجہ ملکی ترقی پر ہے، مجھے نقصان پہنچانےکی آڑ میں ملک کو نقصان پہنچانے والے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے،ہمارا کام ان کے جھوٹے الزام کو دھو ڈالے گا،پاکستان راستے میں نہیں رکے گا، اپنی منزل پر پہنچ کر دم لے گا، ترقی کی رفتار یہی رہی تو ہمیں کوئی ایشین ٹائیگر بننے سے نہیں روک سکتا۔
تازہ ترین