امریکا کے وزیر خزانہ اسٹیون نیوچن نے امریکی کانگریس کے ارکان کو بتایا کہ ان کا محکمہ ایران ، شام اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا دباؤ بڑھانے کے لئے کام کرے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی بجٹ تجویز پر ایک کمیٹی کو دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو بچانے کے لئے ہم ایران ،شام اور شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے کے لئے اپنی صلاحیت کا بھرپور استعمال کریں گے۔
نیوچن نے کہا کہ ان کا محکمہ بوئنگ اور ایئر بس کی طرف سے ایران کو طیارے فروخت کرنے کے لئے ضروری لائسنسوں کا جائزہ لے رہا ہے۔