• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پر پارلیمانی کمیٹی افادیت کھو چکی ہے، اسد عمر

Parliament Committee On C Pak Ineffective Asad Umer
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کہتے ہیں کہ سی پیک پر پارلیمانی کمیٹی اپنی افادیت کھو چکی ہے۔

مشاہد حسین کی زیر صدارت سی پیک پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشاہد حسین نے کہا کہ سی پیک پر پارلیمانی کمیٹی احسن طریقے سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت 19 منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن میں سے 11 منصوبے توانائی سے متعلق ہیں۔

مشاہد حسین سید کا مزید کہنا ہے کہ متبادل توانائی کے منصوبے بھی سی پیک کا حصہ ہیں، اگلے سال 10 ہزار 4 سو میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کمیٹی نے صوبائی وزرائے اعلیٰ کے دورۂ چین میں اہم کردار ادا کیا، حکومتی پارلیمانی کمیٹی سے کچھ بھی چھپا نہیں رہے۔
تازہ ترین