• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ہیلتھ بل ، کروڑوں امریکیوں کی انشورنس ختم ہو جائے گی

Trumps Health Bill Would Deprive Millions Of Americans Of Their Health Insurance
امریکی ڈونلڈ ٹرمپ جو ہیلتھ کیئر بل لارہے ہیں اگر وہ نافذ ہوگیا تو اسکے نتیجے میں کروڑوں امریکی عوام ہیلتھ انشورنس سے محروم ہوجائیں گے۔

اس حوالے سے حال ہی میں ایک غیر سیاسی امریکی ادارے نے کہاہے کہ ہیلتھ کیئر سے متعلق ریپبلکن پارٹی جس نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے، اس سے آئندہ ایک عشرے میں ہی تقریبا دو کروڑ 30 لاکھ افراد اپنی ہیلتھ انشورنس پالیسی سے محروم ہوجائیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سی بی او نامی ایجنسی نے کہاکہ پہلے کے مقابلے میں جو نیا منصوبہ تیار کرنے کی کوشش ہورہی ہے اس کے تحت تقریبا ًدس لاکھ لوگوں کا بیمہ کم ختم ہوگا۔ پہلے والے بل کے تحت تقریبا دو کروڑ 40 لاکھ لوگ اپنے انشورنس سے محروم ہوسکتے تھے۔
تازہ ترین