• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ،ہنڈریڈ انڈیکس 52869 پوائنٹس پر بند

Pakistan Stock Exchange Closes 52869 Points
بجٹ سے پہلے سرمایہ کار محتاط ہوگئے، پاکستان اسٹاک کے 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 53123 رقم کی،کاروبار کا اختتام البتہ 7 پوائنٹس کمی سے 52869 پر کیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر رجحان مثبت رہا، 100 انڈیکس نے 200 سے زائد پوائٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح ریکارڈ کی لیکن جلد اس رجحان میں تبدیلی نظر آئی اور انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔

کاروبار کے دوران 40 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئےجن کی مالیت 24 ارب روپے رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 85 کروڑ روپے کم ہو کر 10445 ارب روپے ہوگئی۔

آج پوسٹ کلوزنگ سیشن میں 10 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

کاروبار کے اختتام پر ای ایف جی ہرمس کے جاری کئے گئے ریسرچ نوٹ کے مطابق سرمایہ کار بجٹ سے پہلے محتاط نظر آئے تاہم کاروباری حجم معمول سے زائد رہا۔
تازہ ترین