• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ کی واپسی، سشما سوراج کا پاکستانی عدلیہ سے اظہار تشکر

Sushma Swaraj Expressed Gratitude To Pakistani Judiciary
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری عظمیٰ کی بحفاظت واپسی میں تعاون اور مدد کے لیے پاکستانی حکام اور عدلیہ کے شکرگزار ہیں۔

بونیر کے نوجوان سے شادی کرنے والی بھارت جانے کی خواہشمند عظمیٰ اپنے شہر دلی پہنچ گئی، جس نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے دفترخارجہ میں ملاقات کی۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ کا کہنا تھا کہ طاہر نے اسے مارا پیٹا، وہاں سے نکلنے میں کامیاب نہ ہوتی تو مجھے بیچ دیاجاتا، بھارتی حکومت کی شکرگزار ہوں جنہوں نے واپس لانے میں مدد کی،بھارتی ہائی کمیشن نے میرا بہت ساتھ دیا۔

اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ عظمیٰ نے صرف یہ کہا کہ میں بھارتی شہری ہوں بس پھر ہم نے مذہب وغیرہ کچھ نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات اپنی جگہ لیکن یہ شہری کا مسئلہ تھا، عظمیٰ کو تسلی دی کہ دھوکا دینے والے کے حوالے نہیں کریں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس کیانی اور دیگر پاکستانی حکام کی شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا،طاہر کا مؤقف تسلیم نہیں کیا۔
تازہ ترین