• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امرتسر: اسلحہ برآمد ہونے پر امر یکی شہری زیر حراست

Us Citizen Held With Five Cartridges In Amritsar
بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر کے ائرپورٹ پر امر یکی شہری کو اسلحہ برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق نیویارک کے رہائشی جارج ڈٰنیڈ گلبرٹ کو امرتسر ایئرپورٹ پر اس وقت حراست میں لیا گیا ، جب وہ دہلی جانے والی پرواز کے لئے جہاز میں سوار ہونے والا تھا۔

گلبرٹ کے سامان میں سے 38 بور بندوق کے 5 کارآمد کارتوس برآمد ہو ئے۔ ابتدائی تفتیش میں امریکی شہری نے مقامی پولیس کے حکام کو بتایا کہ وہ ایک پیشہ ورشوٹر ہے اور یہ اسلحہ بھارت آتے ہوئے اس کے سامان میں غلطی سے آ گیا۔

پولیس کے ایس ایچ او نے بتایا کہ اس معاملہ پر سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کو رپورٹ دی گئی ہے جس نے یہ معاملہ پنجاب پولیس کے حوالے کردیا ہے جس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
تازہ ترین