• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Manchester Bomber Used Self Made Bombs
برطانوی تحقیقات کے مطابق مانچسٹر بمبار نے ممکنہ طور پر بم خود ہی بنایا، مانچسٹر حملہ آور سلمان عبیدی کے رشتے دار کا کہنا ہے کہ سلمان اپنے قتل کیے جانے والے دوست کا بدلہ لینے کا خواہشمند تھا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کا برطانوی تحقیقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ خودکش بمبار نے خود ہی بم بنایا تاہم پولیس خودکش بمبار کے ساتھیوں اور نیٹ ورک کی تلاش کر رہی ہے۔

دوسری طرف لیبیا میں سلمان کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سلمان کے لیبیئن نژاد دوست کو برطانوی نوجوانوں نے چھریوں کے وار سے قتل کر دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے پر سلمان سمیت دیگر برطانوی نژاد لیبیئن شہریوں میں بہت غم وغصہ پایا جاتا تھا، سلمان بدلہ لینے کی خواہش کا اظہار کرتا رہتا تھا۔
تازہ ترین