• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت : دلت اور ٹھاکروں میں کشیدگی،دو افراد ہلاک

Clashes Between Dalit And Thakurs In India Two Killed
بھارت کے شمالی علاقے میں دلتوں اور اونچی ذات کے ٹھاکروں کے درمیان تنازع میں دو افراد کی ہلاکت اور 20 افراد کے زخمی ہونے کے بعد ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے موبائل انٹر نیٹ سروس معطل کردی گئی۔

فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارن پور میں اونچی ذات کے ٹھاکروں اور دلت برادری کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے دوران امن و امان کی صورت حال کو بحال کرنے کیلئے موبائل میسجز سروس کو بند کردیا گیا۔

ضلع میں کشیدگی پر قابو پانے میں ناکامی پر انتظامیہ نے علاقے کے سینئر پولیس افسر کو معطل کردیا۔کشیدگی کے حوالے سے ایک سینئر پولیس افسر بابلو کمار نے کہاکہ ہم نے ضلع میں انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں کو سروسز معطل کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ مقامی افراد واٹس اپ اور فیس بک کے ذریعے آپس میں رابطہ نہ کرسکیں۔

بتایاگیا کہ اب تک 22 افراد کو گرفتار کیا ہے اور علاقے میں فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم اب صورت حال کنٹرول میں ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوؤں کی نچلی ذات دلت کے ایک گروپ نے ہندوؤں کی اونچی ذات ٹھاکروں کی جانب سے اونچی آواز میں گانے سننے پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد مبینہ طور پر اونچی ذات کی جانب سے دلتوں کو ہراساں کیا گیا اور انھیں نچلی ذات کے ہیرو بی آر امبیدکر کی یادگار کو مقامی مندر میں لگانے سے روکا گیا۔

بعد ازاں ریاست کے متنازع وزیراعلیٰ یوگی ادیتی اناتھ، جو قوم پرست ہندو رہنما تصور کیے جاتے ہیں، نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ کشیدگی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ میں ریاست کے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اشتعال انگیز بیانات پر توجہ نہ دیں۔
تازہ ترین