• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی کا وزیراعظم کے گوشواروں کی روشنی میں تفتیش کا آغاز

Jit Starts Investigation On Statements Of The Prime Minister
پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی اسپیشل کمیٹیوں نے وزیراعظم نوازشریف کے رواں مالی سال کے گوشواروں کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مالی سال 2016-17ءکے گوشواروں میں وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی کل مالیت ایک ارب 84کروڑ روپے دکھائی گئی ہے۔

’جیونیوز‘ نے وزیراعظم نواز شریف کے مالی سال 2016-2017کے گوشواروں کی کاپی حاصل کرلی ہے،رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے گوشواروں میں اثاثوں کی کل مالیت 1ارب 84کروڑ روپے دکھائی گئی ہے جس سے ان اثاثوں کی مالیت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 12کروڑ روپے کم ہوئی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کو ملنے والی تحفے کی رقم میں 2کروڑ روپے اضافہ ہوا، حسین نوازشریف نے رواں مالی سال میں وزیراعظم کو 23کروڑ روپے بھیجے۔

حسین نواز نے گزشتہ برس وزیراعظم نواز شریف کو 21کروڑ روپے بھیجے تھے، حسین نواز 4سالوں میں وزیراعظم نواز شریف کو 88کروڑ روپے بھیج چکے ہیں۔
تازہ ترین