• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Manchester United Win The Europa League
مانچسٹر یونائیٹڈ نے یوروپا لیگ جیت لی،مانچسٹر یونائیٹڈ نے فائنل میں آئیکس کو دو صفر سے شکست دی۔

کلب نے اگلے سال چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، میچ شروع ہونے سے پہلے مانچسٹر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔

اسٹاک ہوم سوئیڈن میں کھیلے جانے والے یوروپا لیگ فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے پال پوگبا نے 18 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

دوسرے ہاف کے آغا ز میں ہی ایم خطاریان نے دوسرا گول کرکے کردیا۔

آئی ایکس کی ینگ ٹیم نے تجربے کار مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف گول کرنے کی کوششیں تو کیں لیکن وہ کوئی گول نہ بناسکے۔

میچ اسی اسکور پر ختم ہوا اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلی بار یوروپا لیگ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
تازہ ترین