• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: 2 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

2 Dead With 9 Injured In 2 Different Accident Near Muzaffargarh
مظفرگڑھ میں پیش آنےوالے 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 بچیاں جاں بحق اور 9افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مظفرگڑھ کے علاقے مراد آباد میں تیز رفتار ٹریلر اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی، جس سے موٹرسائیکل پر سوار 7سالہ فائزہ اور8 سالہ بشریٰ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا۔

دوسری جانب تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں رکشہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار مسافروین سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین