• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیا: سڑک کے کنارے بم پھٹنے سے 3پولیس اہلکار ہلاک

Road Side Bomb Blast In Kenya Kills 3 Policemen
کینیا میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں مزید 3 پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

صومالی سرحد کے قریب رونما ہونے والے اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ2 دنوں کے دوران ایسے ہی پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

اس افریقی ملک میں ہونے والے ان دھماکوں کی ذمہ داری ہمسایہ ملک صومالیہ کے فعال مسلمان شدت پسند گروپ الشباب نے قبول کی ہے۔
تازہ ترین