• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نیپا چورنگی کے قریب سیوریج لائن پھٹ گئی

Sewerage Line Near Nipa Chowrangi Karachi Bursts Up
کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب سیوریج لائن پھٹ گئی، جس کی وجہ سے پانی سڑک پر آگیا۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سیوریج پھٹنے کی وجہ لائن میں رساو بتایا ہے۔

واٹر بورڈ نے بتایا کہ نیپا چورنگی کے قریب پھٹنے والی سیوریج لائن کی مرمت کردی گئی اور سیوریج لائن سے نکلنے والے پانی کی نکاسی بھی کردی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب سیوریج کی پائپ لائن پھٹنے اور رساو کے باعث سیوریج کا پانی سڑک پر آگیا۔ پانی بھر جانے کے باعث نیپا سے حسن اسکوائر جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

اطلاع ملنے پر کے ڈبلیو ایس بی کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور فوری طور پر مرمت کا کام شروع کردیا، جدوجہد کے بعد پانی کا رساو روک کر سڑک سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
تازہ ترین