• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی سے بنگلہ دیش کا چھٹی پوزیشن پر قبضہ

Bangladesh Grabs 6th Position By Beating New Zealand
نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد بنگلہ دیش نے ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ تین عالمی چیمپئن پاکستان، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

بدھ کو ڈبلن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد بنگلہ دیش نے سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دونوں ٹیموں کے 93,93 یکساں پوائنٹس ہیں، تاہم بنگلہ دیش کے اعشاریائی پوائنٹ 93.3 جبکہ سری لنکا کے 92.8 ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ بدستورآٹھویں نمبرپرموجود ہے اوربنگال ٹائیگرز نے پاکستان سے 5 پوائنٹس، جبکہ نویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز سے 14 پوائنٹس کا فاصلہ بڑھا لیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے اپنی پوزیشن بھی مزید مضبوط کرلی ہے۔
تازہ ترین