• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر بحال کرنے سے وفاقی اپیل کورٹ کا انکار

Federal Appeal Court Denies To Restore Trump Executive Order
امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6مسلم ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی کے ایگزیکٹو آرڈرکو بحال کرنے سے انکارکردیا ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں ایک وفاقی اپیل کورٹ نے 205 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ یہ ایگزیکٹو آرڈر مسلمانوں پر پابندی کے دائرے میں آتا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ حکم مسلمانوں کے خلاف اعلانیہ تکلیف دہ تعصب پرمبنی ہے۔

اس مقدمے میں 13 ججوں پر مشتمل پینل کے اکثریتی فیصلے میں صدر ٹرمپ کے ٹوئٹس، ٹیلی وژن انٹرویوز اور ان کی انتخابي مہم کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے بیانات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں 90 دن کے اندر اپیل کر سکتی ہے۔
تازہ ترین