• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘کا 22کروڑ سے زائد کا بزنس

Saba Qamars Hind Medium Movie Collects More Than 22 Crores In Business
معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بولی ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘ باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ صبا قمر کی پہلی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے اپنی ریلیز کے چھٹے دن 3.10کروڑ کا بزنس کیا اور مجموعی طور پر اب تک 22.11کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

فلم میں صبا قمر اور ساتھی ادکار عرفان خان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔ سکت چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں صبا قمر بھارت کے نامور اداکار عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار اداکر رہے ہیں۔

دنیش ویجان اور بھوشن کمار کی پروڈیس کردہ اس فلم کی کہانی چاندنی چوک کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جواپنی بیٹی کو انگریزی اسکول میں داخلہ دلوانے کیلئے دلی منتقل ہونا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘شائقین کو کافی حد تک متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اسکے بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین