• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناسب اقدامات نہ کیے تومانچسٹر جیسے حملے ہوتے رہیں گے، ٹرمپ

Appropriate Measures Will Continue To Be The Manchester Such Attacks Trump
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو مانچسٹر جیسے حملے ہوتے رہیں گے۔ہزاروں کی تعداد میں یورپ آنے والے تارکین وطن پر کڑی نظر رکھنا ہوگی ۔

برسلزمیں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سربراہی اجلاس کے آغاز پرشرکا نے برطانوی شہر مانچسٹر میں ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کے احترام میں ایک منٹ خاموشی اختیار کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے خبردارکیا کہ عالمی رہنماؤں نے وحشیانہ ، انسانیت سوزدہشت گردحملوں کوروکنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے تومانچسٹرجیسے حملے ہوتے رہیں گے۔

انہوں نے مانچسٹرحملے سے متعلق امریکی میڈیا میں افشا ہونے والی خفیہ معلومات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام اس کی مکمل تحقیقات کریں ۔

صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گاتاہم ہزاروں کی تعداد میں یورپ آنے والے تارکین وطن پربھی کڑی نگاہ رکھنی ہوگی ۔

امریکی صدر نے نیٹو میں شامل اتحادی ممالک پرزوردیا کہ وہ لازمی طور پر دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے مناسب اخراجات ادا کریں۔

سربراہ اجلاس کےموقع پر جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے نیٹو ہیڈکوارٹر میں دو نئی یادگاروں کی بھی نقاب کشائی کی۔

ایک یادگارمیں دیوار برلن کے دو ٹکڑوں کو جوڑا گیا ہے جس سے مراد یورپ کی تقسیم کا خاتمہ ہے۔ دوسری یادگار امریکا میں نائن الیون کے حملوں کے مقام سے لی گئی ایک اسٹیل بیم ہے جو نیٹو کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
تازہ ترین