• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Renowned Composer Wajahat Attray Passed Away
لازوال فلمی گیتوں کےمعروف موسیقار وجاہت عطرے لاہور میں انتقال کرگئے جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وجاہت عطرے فالج کے باعث جناح اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔ان کی عمر 68سال تھی۔

انہوں نے 3 بیٹے اورایک بیٹی کو سوگوار چھوڑاہے۔ان کی نمازجنازہ سمن آباد میں ادا کی جائےگی ۔

وجاہت عطرے نےفلمی اور غیر فلمی 3ہزار سے زائد نغموں کی دھنیں ترتیب دیں۔انہوں نے مکھڑا ، چن وریام ، نوکر وہٹی دا اور عشق خدا جیسی لازوال فلموں میں اپنی دھنوں کا جادو جگایا ۔

انہوں نے دو سو سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ان کے ترتیب دیئے ہوئے گانے ہر گلو کار نے گائے جن میں ملکہ ترنم نور جہاں کا نام سر فہرست ہے۔
تازہ ترین