• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ ہونے سے دباؤ بھارت پر ہو گا، مصباح

Pressure From India Will Be Favorites In The Champions Trophy Misbah
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ فیورٹ ہونے کے سبب چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پریشر بھارت پر ہو گا جبکہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اچھا کھیلنا اور بھارت کو ہرانا اصل ہدف ہو گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ تمام باتیں جو ایک اچھے انسان اور لیڈر میں ہونی چاہئیں وہ اسپورٹس ہمیں سکھاتا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر تبصرہ کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی رینکنگ سے فرق نہیں پڑتا، فیصلہ اسی کے حق میں ہوتا ہے جو اچھا کھیلتا ہے اور پریشر کو ہینڈل کرتا ہے۔

سینئر کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کھیل انسان کو اس کی ناکامیوں سے نکلنے کا اچھا موقع فراہم کرتا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ درحقیقت نفسیات کی گیم ہو گی۔

سینئر کرکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ اسپورٹس تعلیم کے لئے اور تعلیم اسپورٹس کے لئے بے حد اہمیت کی حامل ہے۔
تازہ ترین