• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں دنیا کا سب سے لمبا اسٹرابیری کیک تیار

World Longest Strawberry Cake In France
فرانس میں ماہر بیکرز نے 105فٹ طویل دنیا کا سب سے لمبا اسٹرابیری کیک تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

دنیا کے مختلف ممالک اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کے لئے نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے ہیں ۔اسی سلسلے میں فرانس میں بھی کچھ ماہر بیکرز نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے دنیا کا سب سے بڑا اسٹرابیری کیک تیار کرڈالا ہے۔

فرانس میں سالانہ اسٹرابیری فیسٹیول کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر پانچ ماہر بیکرز نے 105فٹ طویل مزیدار اسٹرابیری کیک تیار کرکے ناصرف شائقین کو حیران کردیا بلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کروادیا ہے۔

اس کیک کی تیاری میں بیکرز نے 720انڈے،300انڈوں کی زردی،59پاؤنڈچینی ،66پاؤنڈمیدہ اور 440پاؤنڈ اسٹرابیریز کا استعمال کیا ہے جو تیار ہونے کے بعد لوگوں میں تقسیم بھی کیا گیا۔
تازہ ترین