• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Value Of Notes In Circulation Increased By 38 Billion
حکومت نے اس مہینے 127ارب روپے کے نوٹ چھاپے،زیر گردش نوٹوں کی مالیت 38کھرب سے بڑھ گئی ۔

حکومت کی طرف سے اخراجات پورے کرنے کے لئے اس مہینے کے دو ہفتوں کے دوران اوسطاً روزانہ 9 ارب سات کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے۔

مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت 126ارب 87 کروڑ روپے کے اضافے سے 38کھرب58ارب 35کروڑ روپے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری شدہ نوٹوں کامجموعی حجم 38کھرب58ارب51کروڑ 86 لاکھ روپے ہوگیا ہے۔

موجودہ حکومت کے دوران چار سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر 18کھرب 6ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جاچکے ہیں ۔
تازہ ترین