• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی؛اساتذہ کااحتجاج، انٹر آرٹس کا پہلا پرچہ متاثر

Karachi Teachers Protest Inter Arts First Paper Out
کراچی میں اساتذہ کے احتجاج کے باعث انٹر بورڈ آرٹس کا پہلا پرچہ متاثر ہوا ہے۔کئی امتحانی مراکز میں پرچہ تاخیر سے پہنچا۔ وزیر تعلیم کا کہناہے کہ سپلا نے بائیکاٹ ختم کر دیا ، جو امیدوار آج پیپر نہیں دے سکے اُن کے لئے حل نکالیں گے۔

سندھ پروفیسر اور لیکچرر اسوسی ایشن نے گزشتہ روز امتحانات کے بائیکاٹ کاا علان کیا تھا، آج فرسٹ ایئر آرٹس گروپ کے انگریزی کا پرچہ تھا، جب طلباء امتحان دینے سینٹرز پہنچے تو بیشتر سینٹرز سنسان پڑے تھے۔

گلشن اقبال کالج، جامعہ ملیہ کالج اورسعودآباد کالج میں پرچے تاخیر سے شروع ہوئے،سپیریئر کالج شاہ فیصل میں اساتذہ نے امتحان کا بائیکاٹ کیا تاہم پولیس کی نفری پہنچنے کے بعد پیپر وقت پر شروع ہو گیا۔

میڈيا پر خبریں آنے کےبعد وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب بھی متحرک ہوئے۔ انہوں نے گلشن اقبال کالج کا دورہ کیا، سپلا اساتذہ کے مذاکرات کئے اور بائیکاٹ ختم کرایا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امتحانات میں نقل نا قابل برداشت ہے۔ نقل کرانے میں جو بھی ملوث ہو کارروائی ہو گی۔

اساتذہ کی تنظیم سپلا کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ نے 13 اساتذہ پر نقل کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اساتذہ کے نام سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔ پرچے آوٹ ہونا چیئرمین بورڈ اور ناظم امتحانات کی نااہلی ہے۔
تازہ ترین