• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا پیسیفک میں اسلحے کی دوڑ شروع ہونے کا خدشہ ہے،آسٹریلیا

Arms Race Feared In Asia Pacific Region Australia
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا ہے کہ امریکا کو خدشہ ہے کہ شمالی کوریائی جوہری ہتھیار سازی کی وجہ سے ایشیا پیسیفک کے خطے میں اسلحے کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جولی بشپ نے کہاکہ اِس امریکی خدشے سے اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نِکی ہیلی نے انہیں مطلع کیا ہے۔

بشپ اور نکی ہیلی کے درمیان ملاقات نیویارک میں جمعرات کو ہوئی تھی۔آسٹریلوی وزیر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ امریکا شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیار سازی اور بیلسٹک میزائل کے تجربات معطل کر دینے کی صورت میں مذاکراتی عمل میں شریک ہونے پر رضامند ہے۔
تازہ ترین