• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Group Sevens Two Days Head Of State Meeting Started In Italy
اٹلی کے علاقے سِسلی کے سیاحتی مقام تاؤرمینا میںسات امیر اور ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی سیون کا سربراہ اجلاس شروع ہو گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی مرتبہ شریک ہوئے ۔ امریکا کے علاوہ کینیڈا، فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے رہنما بھی اِس اجلاس میں شریک ہیں۔

فرانس کے نئے صدر ایمانیول ماکرون بھی پہلی مرتبہ اِس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں ۔ جی سیون میں خاص طور پر عالمی اقتصادی مسائل پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سمٹ کے ایجنڈے پر روس، شام، ایران اور شمالی کوریا کے معاملات بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ دو روزہ سمٹ ہفتہ کی شام تک جاری رہے گی ۔
تازہ ترین