• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی جانب سےتین لاکھ شامیوں کے لئے افطارکا اہتمام

Saudi Arabia To Provide 300000 Iftar Meals To Syrians
سعودی عرب شامی پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کے لئے 3 لاکھ افطار کی سہولیات فراہم کرے گا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی رمضان مہم”خدا آپ کو اس کا اجر دے گا “ کے ذریعے شامیوں کی امداد کے لئے ترکی میں شامی روزہ دار پناہ گزینوں اور شام میںبے گھر افراد کے لئے 3 لاکھ افطار ( کھانے )فراہم کرے گا ۔

اور اس سلسلے میں ترکی میں سعودی قومی مہم کے دفتر اور مرکز مارکیٹ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ ترکی میں سعودی قومی مہم دفتر کے سربراہ خالد السلاما نے کہا ہے کہ افطار کھانوں میں اعلیٰ معیار اور خصوصیات کی حامل کھانے پینے کی اشیاءکا انتخاب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افطار کھانے شام میں کیمپوں اور ترکی کے شامی پناہ گزینوں اور شمالی شام میں ادلیب اور حلب میں بے گھر افراد کو فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے سعودی حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شامیوں کو سہولتوں کی فراہمی کو یقیبی بنایا جائے اور انہیں بہترین زندگی گزارنے اوردرپیش مشکلات پر قابو پانے کے لئے کام کیا جائے ۔
تازہ ترین