• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی جوانوں اور افسروں کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز

20 Per Cent Increment In Salaries Of Sepoys And Officers
نئے بجٹ میں فوجی جوانوں اور افسروں کی تنخواہوں میں مجموعی طور 20فیصد اضافے کی تجویز ہے، 10 فیصد سرکاری ملازموں کی تنخواہوں کی مد میں اور 10فیصد آپریشن ضرب عضب فنڈ کی مد میں دیا جائے گا۔

پاک فوج کے جوانوں کی تنخوا ہ میں سول ملازمین سے دو گنا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی وجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے ۔

آپریشن ضرب عضب کی مد میں 10 فیصد اضافہ اضافی ہےاور سرکاری ملازم ہونے کی ناتے 10 فیصد اضافہ بھی ملے گا۔

نئے بجٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پچھلے تین سال سے 90 سے 100ارب روپے سالانہ بالواسطہ اور بلاواسطہ خرچ کررہی ہے۔

بلاواسطہ فوجی کارروائی کے اخراجات کے حوالے سے اور بالواسطہ عارضی طور پر بے گھر افراد کی کفالت، واپسی، آبادکاری اور علاقے کے ترقیاتی اخراجات کی مدمیں ہے۔


اس ضمن میں قومی سیکیورٹی کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ قابل تقسیم محاصل کا 3 فیصد حصہ اس قومی فریضہ کے لیے مختص کیا جائے،یہ معاملہ ابھی مشترکہ مفادات کونسل اور قومی مالیاتی کمیشن میں زیر بحث ہے۔
تازہ ترین