• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا رمضان کے بعد انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

Imran Khan Announced To Start Electoral Campaign After Ramadhan
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عید کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں عمران خان نے پیپلزپارٹی سے مستعفی ہوکرتحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق ایم این اے ارباب نورعالم کی رہائش گاہ پرکارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018ءمیں چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ اگلےالیکشن میں وہ پورے ملک میں مثالی حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چارسالوں میں خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں اضافہ ہواہے۔

عمران خان نے کہا کہ ارباب نورعالم کوتحریک انصاف میں سب نے خوش آمدید کہا۔

انہوں نےوزیراعلیٰ پرویزخٹک کوبھی مبارکباد دی اورکہا کہ چارسالوں میں خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کاووٹ بینک بڑھا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوامیں نوجوان جوانقلاب لیکرآئےتھے اگلےالیکشن میں یہ پورے پاکستان میں پھیلےگا اور چاروں صوبوں میں مثالی حکومت بنائیں گےاورجوسبق خیبرپختونخوامیں سیکھاہےوہ سارےملک میں لیکرآئیں گے۔

انہوں نے اپنےخطاب کااختتام گونوازگوکانعرہ لگاکرکیا۔
تازہ ترین