• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کر لی

Unannounced Load Shedding Nepra Sought Report From K Electric
کراچی میں مرمتی کام، فنی خرابیوں اور فیڈر ٹرپنگ کے نام پر مختلف حیلے بہانوں سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہوگئے۔

نیپرا نے کراچی میں لمبی اور مسلسل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سی ای او کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں تین دن سے غیر اعلانیہ لوڈشنگ ہو رہی ہے۔

نیپرا کے مطابق کراچی میں زیادہ لوڈشیڈنگ پر پہلے بھی کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ صورت حال بہتر بنانے کی ہدایت کرچکے ہیں۔

کراچی کے شہریوں کو بجلی بیچنے اور لمبے سرچارج لگانے والے ادارے کے الیکٹرک کی چالاکیاں جاری ہیں۔
تازہ ترین