• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں چکن گونیا پھیلانے والے مچھروں کیخلاف ایکشن ہوگا

Action To Be Taken Against Mosquitoes Spreading Chikungunya
کراچی میں مچھروں نے کاٹ کاٹ کر چکن گونیا پھیلا دیا، چھ مہینے میں تین ہزار افراد کو مریض بنادیا اب ان مچھروں کے خلاف ایکشن ہوگا اسپرے ہوگا۔

کراچی میں انسداد چکن گونیا اسپرے یکم جولائی سے شروع کیا جائے گا،شہر میں اب تک 2000 سے زائد افراد چکن گونیا کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

شہر میں انسداد چکن گونیا اور ڈینگی کے لیے بلدیہ عظمی کراچی اور ڈینگی کنٹرول پروگرام کے اشتراک سے اسپرے مہم کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

ترجمان انسداد چکن گونیا ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق اسپرے مہم کے لیے تمام سامان اور مشینری خرید لی گئی ہے،60گاڑیوں کی مدد سے 21 روز میں مہم کا ایک مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ موٹرسائیکلوں کی مدد سے چکن گونیا سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی مہم بھی چلائی جائیں گی۔

کراچی میں چکن گونیا کا پہلا کیس 19 دسمبر 2016 ءکو سامنے آیا تھا جس کے بعد اب تک 2882 افراد چکن گونیا کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں،ضلع تھرپارکر بھی چکن گونیا کی زد میں ہے۔

کراچی میں ضلع ملیر کے علاقے سعود آباد اور ابراہیم حیدری،ضلع غربی کے علاقے کیماڑی اور اورنگی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

ماہرین طب کے مطابق چکن گونیا سے بچاؤ کیلئے صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنانا ضروری ہے۔
تازہ ترین