• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور بنگلا دیش میں بھی پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

First Ramazan From Sunday In India And Bangladesh
بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، جس کے باعث 1438 ہجری کا پہلا روزہ اتوار 28 مئی کو ہو گا۔

بھارت کی ریاستوں اڑیسہ، مہاراشٹرا، جھاڑکنڈ سمیت کئی ریاستوں کے شہروں میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد یکم رمضان المبارک بروز اتوار پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارت میں سرکاری سطح پر چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی قائم نہیں، جس کے باعث علما کرام مقامی سطح پر چاند دیکھنے کا اعلان کرتے ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش میں بھی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت سامنے نہ آنے کے بعد اتوار کے روز پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
تازہ ترین