• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈلنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز

Deduction In With Holding Tax On Registration Of Vehicles Proposed
بجٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈلنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز پیش کی ہے۔

اسحاق ڈار نے جہاں کئی شعبوں اور چیزوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کی وہیں 850 سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 ہزار سے کم کرکے ساڑھے سات ہزار روپے کرنے اور851 سی سی سے ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر ٹیکس 20 ہزار روپے سے کم کرکے 15ہزار روپے کرنے کی تجویز پیش کی۔

وزیرخزانہ نے 1300 سی سی گاڑیوں پر ٹیکس 30 ہزار سے کم کرکے 25 ہزار روپے کرنے کی بھی تجویز پیش تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ کمی صرف ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کے لیے ہو گی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کی جارہی ہے، آٹو پارٹس، پنکھے اور برتن سازی کی صنعت پر ریگولیٹری ڈیوٹی بھی 10 سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی جب کہالیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر عائد ڈیوٹی میں ریلیف کے لیے 3 ماہ میں پیکج کا اعلان کرنے کا وعدہ کیا۔
تازہ ترین