• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن پنڈی میں 6 ہزار نمازیوں کی گنجائش والی مسجد تعمیر

Mosque Having Capacity Of 6 Thousands People Bult In Bahria Town Pindi
راولپنڈی کے بحریہ ٹاؤن فیز 2 میں 6 ہزار نمازیوں کی گنجائش والی مسجد تعمیر کی گئی ہے، مسجد کا افتتاح مفتی تقی عثمانی اور ملک ریاض نے کیا ۔

راولپنڈی کے بحریہ ٹاؤن فیز ٹو میں 7کنال رقبے پر یہ خوبصورت مسجد تعمیر کی گئی، جسے 3سال کے عرصے میں مکمل کیا گیاہے۔

دو منزلوں پر مشتمل اس مسجد میں 6ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے، جس کا افتتاح مفتی تقی عثمانی نے کیا،بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں بھی مسجد نبوی کے بعد سب سے بڑی مسجد بنا رہا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے وائس چیف ایگزیکٹو حاجی امجد نے مہمانوں کو مسجد میں کی گئی کیلی گرافی، خواتین کے لیے مختص جگہ، سیکیورٹی سسٹم اور دیگر سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
تازہ ترین