• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سحرو افطار اور تراویح میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، وزارت پانی بجلی

Losdshedding Will Not Occur During Sehri And Iftar Ministry For Water And Power
ترجمان وفاقی وزارت پانی بجلی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں رمضان لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

ترجمان کے مطابق دیگر اوقات میں شہروں میں4 اور دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

ادھر کمشنر کراچی نے کے الیکڑک کی انتظامیہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران کے الیکڑک نے سحر اور افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کمشنر کراچی اعجاز خان نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے، جبکہ سوئی گیس کمپنی کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔

کے الیکٹرک انتظامیہ نے کمشنر کو بریفنگ میں کہا کہ لوڈشیڈنگ کی کمی کے لیے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
تازہ ترین