• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : رمضان میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات

Measures For Controlling Traffic In Karachi During Ramazan
کراچی میں رمضان المبارک میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کےلیے لیاری ایکسپریس وے کو مخالف سمت میں کھولنے کے فیصلے سمیت شہر کو پانچ سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ۔ ہر سیکٹر کی کمانڈ ایس ایس پی رینک کے افسر کو دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ کے مطابق رمضان المبارک میں ٹریفک پلان کو کچھ اس طرح ترتیب دیا گیا ہےکہ شام چار بجے سے لیاری ایکسپریس وے کو الٹا چلایا جائے گا۔

رات 8 بجے تک لیاری ایکسپریس وے کو ماڑی پور سے سہراب گوٹھ تک استعمال کیا جاسکےگا۔ تجارتی مراکز میں رضاکار، سٹی وارڈن اور اسکاؤٹس کی خدمات لی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں 110 مقامات پر ٹریفک جام ہوتا ہے، جن میں سے 48 گزرگاہوں پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام ہوتا ہے۔
تازہ ترین