• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

Police Arrested 5 Criminals In Karachi Operations
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بفرزون میں لوٹ مار کے دوران گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،زخمی ملزم سے اسلحہ،50ہزار روپے نقدی اورموبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں۔

پولیس نےاورنگی ٹاون پاکستان بازار سے اسٹریٹ کریمنل کو اسلحے سمیت گرفتار گرفتار کرلیا ہے۔پاپوش نگر میں خلافت چوک کے قریب پولیس نے منشیات فروش عثمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی، جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ادھربلدیہ ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرکے 2اسٹریٹ کریمنل ثاقب اور غلام حیدر کو گرفتار کرکے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اورموٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔
تازہ ترین