• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: گیسٹرو مرض تیزی سے پھیلنے لگا، اسپتالوں میں 30مریض داخل

Gastro Disease Rising Fast In Sukkur 30 Patients Admitted To Hospitals
سکھر اور گرد و نواح کے علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث گیسٹرو کا مرض پھیلنے لگا۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں 30سے زائد گیسٹرو میں مبتلا مریضوں کو نجی اور سرکاری اسپتالوں میں لایاگیا ،جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متاثرین میں زیادہ تعدادخواتین اور بچوں کی ہے۔ سکھر، پنوعاقل، کندھرا، صالح پٹ، علی واہن، سنگرار، اروڑ سمیت گردو نواح کے علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔

تپتی دھوپ اور گرم ہوائیں چلنے سے شہری بالخصوص بچے گیسٹرو سمیت دیگر پیٹ کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سول اسپتال سکھر سمیت دیگر سرکاری و نجی اسپتالوں میں 30سے زائد گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کو لایا گیا، جس میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
تازہ ترین