• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باب دوستی 23ویں روز بھی بند، آج گرینڈ قبائلی جرگہ ہوگا

Bab E Dosti Remains Closed On 23th Day
پاک افغان سرحدی کشیدگی کے باعث باب دوستی 23ویں روز بھی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہے،سرحدی صورتحال پر آج ایف سی ہیڈ کوارٹر چمن میں گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد ہوگا۔

باب دوستی بند ہونے سےنیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت معطل ہے۔

آج ہونے والے گرینڈ قبائلی جرگہ میں سرحدی قبائل اور اعلی سول و فوجی حکام شریک ہوں گے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق جرگہ میں قبائل کو پاک افغان حکام کے درمیان جاری رابطوں اور سرحدی معاملات میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین