• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان ، تمباکونوشی چھوڑنے کی آسان ترکیبیں

Fast Easy Recipes To Quit Smoking
رمضان میں تمباکونوشی سے جان چھڑانے کے خواہشمند افراد کے لئے ایک سروس ’’کوائیٹ اسکواڈ‘‘ متعارف کرا دی گئی ہے۔

یہ سروس لنکا شائر کیئر این ایچ ایس فائونڈیشن ٹرسٹ نے لنکاشائر کائونٹی کونسل کی جانب سے فراہم کردہ فنڈنگ کے ذریعے متعارف کرائی ہے۔

تمباکونوشی ترک کرنے کے لئے یہ ایک زبردست موقع ہے کیونکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے تمباکو نوشی سے پاک زندگی گزارنے کے لئے پہلے ہی اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

سگریٹ نوشی اور تمباکو چبانے والے افراد کے لئے ایک بری عادت سے جان چھڑانے کے لئے رمضان المبارک بہترین وقت ہے۔اس سال رمضان کا دورانیہ طویل ہوگا۔ لوگ 20 گھنٹے سے زائد طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک سگریٹ نوشی یا تمباکو کھائے بغیر یہ وقت گزاریں گے۔

8 گھنٹے بعد خون میں نکوٹین اور کاربن مونوآکسائیڈ کی سطح نصف سے کم رہ جاتی ہے جبکہ 48 گھنٹے بعد جسم اور پھیپھڑے کاربن مونوآکسائیڈ سے پاک ہوجاتے ہیں۔

کوائیٹ سکواڈ کی جانب سےتمباکو نوشی ترک کرنے کیلئے پانچ ٹاپ ٹپس بھی جاری کی گئی ہیں۔ ٹپس کے مطابق خود کو اس رمضان میں تمباکونوشی ترک کرنے کیلئے ذہنی طور پر تیاری کی جائے۔اپنا روزہ تمباکو نوشی کرنے والوں سے دور افطار کریں۔ ایسی خوراک یا ڈرنک سے پرہیز کریں جو آپ عمومی طور پر تمباکونوشی کے ساتھ استعمال کرتے رہے ہیں۔

ٹپس کے مطابق افطار کے فوری بعد ٹیبل چھوڑ کر کھلی فضا میں چلے جائیں تاکہ تمباکونوشی کا کوئی موقع نہ ملے۔ سگریٹ نوشی کی جانب سے ذہن ہٹانے کیلئے دوسری مصروفیات تلاش کریں۔
تازہ ترین