• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی جانب سے ضلع پنجگور میں مارٹر فائر، ایک شخص جاں بحق

Man Killed From Iranian Mortar Fire In Balochistan
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی سرحد سے مارٹر فائر ایک شخص جاں بحق ضلعی انتظامیہ نےواقعہ پر ایرانی حکام سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالجبار کے مطابق پاک ایران سرحدی علا قے پنجگور میں ایرانی سرحد سے فائر کیا جانے والا ایک مارٹر گولہ آکر گاڑی پر گرا جس سے گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اطراف میں املاک کو نقصان پہنچا ۔

واقعےکے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایرانی حکام سے شدید احتجاج کیا جس کے بعد کل سرحدی حکام کی جانب سے فلیگ میٹنگ بلائی گئی ہے ۔
تازہ ترین