• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Indian Troops Martyr 11 Youth In Indian Occupied Kashmir
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، بھارتی قابض فورسز نے ترال اور رام پور سیکٹر میں برہان وانی کی جگہ سنبھالنے والے سبزر احمد بٹ سمیت گیارہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سبزار احمد بٹ سمیت تین مجاہد ین کمانڈروں کو شہید کردیا ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مجاہدین ترال میں سائموہ کے مقام پر ایک جھڑپ کے دوران مارے گئے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مجاہدین کو دوران حراست شہید کیا گیا۔

بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہ مولہ کے علاقے رامپور اور اوڑی میں بھی پر تشدد کارروائیوں کے دوران8کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ سائموہ میں نوجوان کی شہادت پر زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے۔

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اور قابض اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں ۔

جھڑپوں کے دوران متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سائموہ میں شہری کے گھر کو بھی نذر آتش کر دیا۔ فوجیوں نے گھروں میں گھس کر کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے جبکہ مساجد کی بھی بے حرمتی کی ۔
تازہ ترین