• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Bangladesh Won The Toss And Decided To Bat Against Pakistan
چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے محمد عامر، فخر زمان اور حارث سہیل کو آرام کا موقع دیا ہے۔ وارم اپ میچ سے قبل گزشتہ روز گرین کیپس نے برمنگھم میں بھرپور پریکٹس کی ۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا پہلا معرکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 4 جون کو ایجبسٹن میں ہوگا۔

کھلاڑی میچ کی بھرپور تیاری کررہے ہیںاور کھیل کے ہر شعبے کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

عمر اکمل کی جگہ لینے والے حارث سہیل نے بھی ٹیم کو جوائن کرلی ہے۔

قومی ٹیم 29 مئی کو آسٹریلیا کے خلاف اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی۔
تازہ ترین