• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوپم کھیر کا سونو نگم کو مختصر مگر پراثر مشورہ

Anupam Kher Sonu Nigam Short But Effective Advice
بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کی حمایت میں ٹوئٹر چھوڑنے والے گلوکار سونو نگم کو بالی ووڈ اسٹار انوپم کھیر نے مختصر مگر پراثر مشورہ دیا ہے۔

سماجی ر ابطے کی ویب سائٹ’ ٹوئٹر‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے سونو نگم کو مشورہ دیا کہ ’ وہ کچھ لوگوں کی منفی باتوں سے متاثر نہیں ہوں‘۔

انوپم کھیر نے مزید کہا کہ ’پیارے سونو ! تم نے اپنی شناخت خود بنائی ہے، تم بہادر ہو، متاثر کن ہو، کامیاب انسان ہو اور ایک سپاہی ہو، دوسروں کی منفی باتوں سے خود کو متاثر مت ہونے دو۔

خیال رہے خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے کے بعد ابھیجیت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جس کے خلاف سونو نے بھی ٹوئٹر کو الوداع کہہ دیا۔
تازہ ترین