• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرک کار چند برس میں سستی ہوجائے گی ، تحقیق

Electric Car Will Be Cheaper In A Few Years Research
پیٹرول کو مہنگی ترین توانائی کہنا غلط نہیں،اس سے چلنے والی کاریں مالکان کی جیب پر بھاری بوجھ ڈالتی ہیں،جن سے چھٹکارا اب خواب نہیں رہے گا۔

نئی تحقیق کےمطابق الیکٹرک کاریں ایک دہائی کے اندر اندر پیٹرول سے چلنےوالی کاروں سے سستی ہوجائیں گی۔

بلوم برگ نیو انرجی فنانس کی تحقیق میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2030ء تک الیکٹرک کاریں سستی ہوجائیں گی اور ہر کسی کی پہنچ میں ہوں گی۔

تحقیق کے مطابق اس کی وجہ الیکٹرک کاروں میں موجود ’ای وی‘ ٹیکنالوجی کی قیمتوں میں کمی ہے ۔
تازہ ترین